کڈنی سنٹر ملتان میں ٹیلی میڈیسن سروسز کا آغاز

March 31, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) کڈنی سنٹر ملتان میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے منڈلاتے ہوئے خطرات اور اس کے انسانی جانوں پر خطرناک اثرات سے بچاؤ کے لیے ٹیلی میڈیسن سروسز کا آغاز کردیا ، کڈنی سنٹر کے کیمپس ہیڈ ڈاکٹر علی عمران زیدی کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی طبی مسئلہ کی صورت میں کڈنی سنٹرفون نمبر061/8048600پر کال کر کے 24 گھنٹے فری طبی مشورے لے سکیں گے ۔