ثانیہ نے متاثرہ خاندانوں کیلئے سوا کروڑ روپے جمع کرلیے

March 31, 2020

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کے لیے سوا کروڑ روپے جمع کرلیے۔

انہوں نے کہا کہ چندروز قبل میں نے عوام سے ضرورت مندوں کی مدد کے لیےآگے آنے کی اپیل کی تھی، ایک ہفتے میں سوا کروڑ روپے کی رقم جمع ہوئی جس سے ایک لاکھ خاندانوں کی داد رسی کرنے میں کامیاب ہوئے،مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب کو ضرورت مندوں کا خیال رکھنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کے علاوہ دنیا بھر میں کھلاڑی، اداکار اور اہم شخصیات بھی عوام ک مشکلات کے حل کے لیے میدان میں موجود ہیں۔