کورونا وائرس سے نجات کیلئے دی راگا بوائز بینڈ کا ’’اللہ تیرا نام‘‘ دعائیہ کلام پیش

April 01, 2020

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نجات کیلئے معروف بینڈ " دی راگا بوائز " نے بارگاہ ایزدی میں اپنی التجا دعاکی شکل میں پیش کی ہے۔راگا بوائز بینڈ نے "اللہ تیرانام" کے عنوان سے دعائیہ کلام پیش کیا ہے جس میں انہوں نے اللہ جل جلالہ سے اس وباسے محفوظ رکھنے کی دعا کی ہے۔دی راگا بوائز بینڈ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے وقت میں یہ ایک عاجزانہ دعا ہے، آؤ سب مل کر اللہ کے حضور سر بسجود ہوجائیں اور اس سے رحم کی بھیک مانگیں۔