کورونا سے پہلے امریکی فوجی کی ہلاکت

April 01, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں کورونا سے متاثرہ پہلے فوجی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے، اب تک امریکی فوج کے 568 اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے اعلان کیا کہ کورونا وائرس کے متاثرین میں شامل پہلا امریکی فوجی چل بسا۔پیر کی شب جاری بیان میں پینٹاگان نے بتایا کہ نیوجرسی میں نیشنل گارڈز سے تعلق رکھنے والا کورونا سے متاثرہ فوجی اہل کار کیپٹن ڈگلس ہیکوک 21 مارچ سے اسپتال میں زیر علاج تھا۔ وہ ہفتے کے روز فوت ہوا۔ہیکوک نیشنل گارڈز میں طبی معاون کے طور پر فرائض انجام دے رہا تھا۔ وہ امریکا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کی جانے والی امدادی کوششوں میں بھی شریک رہا۔