ینگ نرسز ایسوسی ایشن کا حکومت سے حفاظتی سامان و کٹس دینے کا مطالبہ

April 01, 2020

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ینگ نرسز ایسوسی ایشن پنجاب نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی قسم کے حفاظتی سامان و کٹس کے بغیر نرسز سے کام کروا کر ان کو موت کے گھاٹ اُتانے کا سلسلہ بند کیا جائے ورنہ حکومت پنجاب کو نرسز کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گایہ بات وائے این اے کی صدر روزینہ منظور نے اپنےبیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت پنجاب عملے کی حفاظت کے لیےمکمل طو پر غیر سنجیدہ ہےمتعدد بار حکومت وقت کے علم میں لانے کے باوجود کسی بھی قسم کا حفاظتی سامان ہسپتالوں میں مہیا نہیں کیا گیا۔