آٹھویں جماعت کے امتحان میںکامیابی کا تناسب 71 فیصد رہا

April 01, 2020

لاہور(خبر نگار) پنجاب ایگزمیشن کمیشن نے آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا۔کامیابی کا تناسب 71 فیصد رہا ۔ لاہور ڈسٹرکٹ کے سرکاری سکولوں نے نجی سکولوں سے بہتر نتائج دیے سرکاری سکولوں نے 91 فیصد نتائج دیے ۔نجی سکولوں نے 88 فیصد نتائج دیے ۔لاہور کی پہلی تین پوزیشن ایک ہی پرائیویٹ سکول نے حاصل کی۔