بی سی ڈی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام غربا میں راشن تقسیم کیا گیا

April 01, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کمیونٹی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سریاب روڈ پر غریبوں میں راشن تقسیم کیا گیا ۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ اور میر دین محمد بگٹی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر فلاحی تنظیموں اور مخیر حضرات کو آگے آکر اس کار خیر میں حصہ لینا اور لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے دیہاڑی دار مزدوروں اور غربا کی مدد کرنی چائیے ۔ اس موقع پر مجموعی طور پر 32 سو لوگوں میں راشن تقسیم کیا گیا ۔