پسنی:پولیس نےتین اشتہاریوں کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان اور منشیات قبضے میں لے لی

April 01, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پسنی پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے تین اشتہاریوں کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان اور منشیات قبضے میں لے لی پولیس کے مطابق ایس ایس پی گوادر نصیب اللہ خان کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ جرائم پیشہ افراد پسنی میں موجود ہیں جس پر ایس ایچ او پسنی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز پسنی کے علاقوں وارڈ ز نمبرتین او ر پانچ میں کارروائیاں کرتے ہوئے تین اشتہاریوں کامران ٗ شوکت عرف چنا اور شاہد اللہ کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان اور منشیات قبضے میں لے لی ۔