تبلیغی مرکز میں آنے والے تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ

April 01, 2020

لاہور میں رائے ونڈ کے تبلیغی مرکز میں آنے والے تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ، پولیس، رینجرز حکام اور تبلیغی مرکز کی شوریٰ کے ارکان کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکومت اور تبلیغی مرکز کی شوریٰ کی طرف سے معاملے پر فوکل پرسن مقرر کرنے اور تبلیغی مرکز میں آنے والے تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

تبلیغی جماعت کے رہنماؤں نے کورونا سے لڑنے کو مشترکہ مقصد قرار دیتے ہوئے حکومتی کوششوں کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔