کورونا: صحتیاب افراد کی تعداد بڑھی ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

April 01, 2020

وزیراعظم عمران کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر اور معاون خصوصی معید یوسف کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں ڈاکٹر ظفر مراز نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث عائد بندشوں سے صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر عوام پابندیوں پر عمل کریں تو صورتحال میں مزید بہتر ی آسکتی ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ کنفرم کیسز کی تعداد 2039 ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے 82 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 178 کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔