حکومتی پیکیج بلدیاتی کونسلروں کے ذریعے مستحقین تک پہنچایا جائے

April 02, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر)آل یونین کونسل کونسلرز آلائنس ضلع پشاور کے رہنماوںعرفان سلیم، محمد شریف خان اورحاجی کامران خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دیہاڑی دارطبقے کے لئے اعلان کردہ حکومتی پیکیج بلدیاتی کونسلروں کے ذریعے مستحقین تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا ہے کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کا چونکہ گراس روٹ لیول پر عوام کے ساتھ رابطہ ہوتا ہے ، لہذا وہ مستحقین تک حکومتی امدادی پیکیج خوش آسلوبی کے ساتھ پہنچا سکتے ہیں، آلائنس کے رہنماوں نے لاک ڈاون کے آثرات سے متاثرہ غریب طبقے کے لئے حکومت کی طرف اعلان کردہ پیکج کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ امدادی پیکیج حقیقی مستحقین تک پہنچانے کی غرض سے بلدیاتی کونسلروں کو اپنی امدادی مہم کا حصہ بنادیں۔کونسلرز آلائنس کے رہنماون نے مزید کہا اگر صوبائی حکومت نے امدادی پیکیج اراکین اسمبلی اور اپنے پارٹی ورکروں کے ذریعے تقسیم کرانے کی کوشش کی تو اسے پیکیج کی تقسیم کے شفافیت پر سوالات اٹھیں گئے ،جو حکومت کے لئے بدنامی کا باعث بن سکتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اگر صوبائی حکومت نیک نیتی کے ساتھ مستحق طبقے کی مدد کرنا چاہتی ہے تو ،اسے اپنی اس کاوش کو سیاست سے پاک رکھنا ہوگا تاکہ پیکیج سے زیادہ سے زیادہ مستحقین مستفید ہوسکیں۔