چوہدری اورنگ زیب لوٹن کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے

April 04, 2020

لوٹن (نمائندہ جنگ)لوٹن اسلامک کلچرل سوسا ئٹی کے رہنما چوہدری اورنگ زیب لوٹن کے مقامی ہسپتال میں گزشتہ روز عارضہ قلب کے باعث رحلت کر گئے۔ نماز جنازہ مقامی قبرستان میں خطیب لوٹن سنٹرل ماسک مولانا حافظ اعجاز احمد کی امامت میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ اور تدفین میں علامہ قاضی عبد العزیز چشتی ، پہلوان حاجی ملک پنوں خان ، سابق مئیر لوٹن راجہ سلیم ، شکیل رفیق ، ڈاکٹر یاسین ر حمٰن ، حاجی عبد الحمید ، حاجی عبد الرشید، راجہ مشتاق، راجہ اسلم کیانی بشارت علی نے بھی شرکت کی۔ لوٹن سنڑل ماسک کے امام مولانا حافظ اعجاز احمد نے بتایا کہ چوہدری اورنگزیب مرکزی جامع مسجد غوثیہ لوٹن کے ٹرسٹی بھی تھے اور ایک ملنسار انسان اور کمیونٹی کا درد رکھنے والی شخصیت تھے۔ بعد ازاں لوٹن مرکزی جامع مسجد انتظامی کمیٹی کے سینئرعہدیدار حاجی چوہدری محمد قربان نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری اورنگزیب کمیونٹی کی نمایاں شخصیت تھے ۔ انہوں نے طویل مدت تک لوٹن کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور کردار ادا کیا ان کی وفات سے کمیونٹی میں ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے ۔چوہدری اورنگ زیب کی رحلت پر لارڈ قربان حسین، تحریک کشمیر برطانیہ کے سنئیر نائب صدر چوہدری محمد شریف اور پی پی پی کے چوہدری محمد یوسف نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔