20 اپریل تک گھڑ دوڑ سر گرمیاں معطل

April 04, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی ریس کورس کی انتظامیہ نے 20اپریل تک کلب میں گھڑ دوڑ کی سر گرمیوں کی معطلی میں اضافہ کردیا ہے،جمعے کو انتظامیہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لیا جائے گا،دوسری جانب کلب انتظامیہ نے اپنے تمام ملازمین کو مارچ کی تنخواہ ادا کردی ہے، اور ساتھ مستحق افراد کو راشن بھی فراہم کیا گیا ہے۔