کین ولیمسن نے پالتو کتے کو سلپ فیلڈر بنادیا

April 04, 2020

آکلینڈ (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کورونا کے باعث گھر میں رہتے ہوئے اپنی مصروفیت ڈھونڈ لی۔کین ولیمسن خود کو مصروف رکھنے کے لیے اپنے پالتو کتے کو اپنا ساتھی بنالیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے میدان ویران ہونے کے بعد کھلاڑیوں نے اپنے گھروں کو ہی میدان بنالیا۔ایسے میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے خود بھی پریکٹس کی اور اپنے کتے کو بھی کرکٹ سکھائی۔انہوں نے کتے کو سلپ پوزیشن پر کھڑا کر میچ پریکٹس کروائی۔یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے اس پالتو کتے نے بہترین انداز میں اپنے منہ سے کیچ کو پکڑا۔