ہیکرز آن لائن سرگرمیوں کا غلط فائدہ اٹھانے لگے، غیرمتعلقہ افراد کی ای میلز لنکس نہ کھولی جائیں، این آئی ٹی بی

April 04, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے انیٹرنیٹ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ہیکرز کورونا وائرس کے باعث وسیع پیمانے پر آن لائن سرگرمیوں کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں ،ہیکرز میل کے ذریعے صارفین کو مول ویئر بھیج رہے ہیں، آن لائن صارفین سائبرسکیورٹی کے بہتر اقدامات کر لیں غیر متعلقہ افراد کی ای میلز لنکس نہ کھولی جائیں۔