جنرل ہسپتال میں کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ شروع

April 04, 2020

لاہور( جنرل رپورٹر ) جنرل ہسپتال کی سینٹر ل ریسر چ لیب میں قائم کی جانے والی بی ایس ایل لیول 3 نے کام شروع کر دیا جہاں عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائن کے مطابق کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے پی سی آرٹیسٹ بھی شروع کر دیے گئے ہیں ۔ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے مشتبہ تمام مریضوں کو آن لائن سہولت میسر ہوگی اور وہ جہاں چاہیں ٹیسٹ کے پرنٹ حاصل کر سکیں گے ۔