دارالامان کی خواتین میں کوروناوائرس سے بچائو کی ہائی جین کٹس تقسیم

April 04, 2020

لاہور (نیوزرپورٹر)چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی و ترجمان حکومت پنجاب کنیز فاطمہ نے دار الامان لاہور کا دورہ کیا۔ انہوں نے دارالامان میں رہائش پذیر خواتین میں کوروناوائرس سے بچائو اور حفاظت کے پیش نظر ہائی جین کٹس تقسیم کیں۔ چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے دارلامان میں ڈیوٹی پر مامور عملے اور سکیورٹی پر تعینات پولیس آفیشلز میں بھی کٹس تقسیم کیں۔چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے دارلامان کی رہائشی خواتین کو کرونا وائرس سے بچاو سے متعلق احتیاطی تدابیر کے بارے آگاہ کیا۔