اغوا،حبس بیجاکیس،لڑکی کےحقیقی والدین کوپیش کرنےکی ہدایت

April 04, 2020

لاہور ( خبرنگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہےکہ لڑکیوں کی خریدوفروخت کورونا سے بھی بڑا کورونا ہے لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس فاروق حیدر نے صدف بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار خاتون صدف بی بی نےموقف اختیار کیا کہ عیزا نامی چودہ سالہ میری بیٹی کو سیالکوٹ کےشہری نے حبس بیجا میں رکھا ہے عدالت بازیاب کرائے عیزا نے عدالت کے سامنے کہاکہ درخواست گزار صدف بی بی میری ماں نہیں، میں اسے جانتی تک نہیں،عقیل نے عدالت کو بتایا کہ صدف نامی خاتون نےسترہزار روپے کے عوض عیزاکومیرے گھرملازمت پر رکھوایا،جس پر عدالت نے کہا کہ معاملہ تو لڑکیوں کی خریدوفروخت کادکھائی دے رہا ہے، بادی النظر میں یہ پورا گینگ ہے جو لڑکیوں کی خریدوفروخت میں ملوث ہے، عدالت نے ریمارکس دئیے لڑکیوں کی خریدوفروخت کرونا سے بھی بڑا کرونا ہے، ان حالات میں کرونا جیسی وباء کیوں نہ آئے عدالت نےلڑکیوں کو فروخت کرنے والے گینگ کی مکمل انکوایری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر لڑکی کےحقیقی والدین کو بھی عدالت پیش کرنے کی ہدایت کردی