گلبہار چار سو کوارٹرز میں مزید 4عمارتیں خطرناک قرار، انتباہی نوٹس جاری

April 05, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے لیاقت آباد ٹائون کے علاقے گلبہار چار سو کوارٹرز میں مزید 4عمارتیں خطرناک اور ناقابل استعمال قرار دیتے ہوئے نوٹسسز جاری کردیئے۔ ماہر تعمیرات و انجینئرز پر مشتمل ’’کمیٹی برائے خطرناک عمارات‘‘ کی جانب سےگلبہار میں پلاٹ نمبر 95/2، پلاٹ نمبر 115/1، پلاٹ نمبر 1628اور پلاٹ نمبر 984/4کو خطرناک و مخدوش قرار دیا گیا ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے مکینوں کو عمارتیں خالی کرنے کے لئے انتباہی نوٹسسز بھی جاری کردیئے ہیں۔