شہید بھٹو کو ایصال ثواب کیلئے کارکنوں نے گھروں میں قر آن خوانی کی، وقار مہدی

April 05, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 41 ویں برسی کی تقریبات کورونا وائرس کی وبا کے باعث منعقد نہیں کی گئیں اور 4 اپریل کوگڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں ہونے والا جلسہ عام بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔ جسکے باعث سندھ میں پیپلزپارٹی کے ہزاروں عہدے داروں اور کارکنوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ایصال ثواب کے لئے اپنے گھروں میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ قرآن خوانی کی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔