حکومت نیب گردی پر کنٹرول اور میر شکیل کو فوری رہا کرے، اقبال یوسف

April 05, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سابق جنرل سیکرٹری اقبال یوسف نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ سمیت کئی اخباروں میں عامل صحافیوں اور کارکنوں کو اب تک تنخواہ نہیں ملی، وفاقی حکومت کو نیب گردی پر کنٹرول کرنا چاہیے اور میر شکیل کو فوری رہا کیا جائے تاکہ وہ نہ صرف اپنے اخبار بلکہ دیگر اخبارات کے غریب کارکنان اور عامل صحافیوں کے معاشی مسائل حل کرسکیں۔ وفاقی حکومت کے اوپر جو اخبارات کی رقوم واجب الادا ہے اسے فوری طور پر ادا کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے اور بے بنیاد کیس میں میرشکیل الرحمن کو قید کرنا دراصل حکومتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔