اسپین میں کورونا مریضوں کے لئے فائیو اسٹار ہوٹل قرنطینہ میں تبدیل

April 05, 2020

بارسلونا (اے ایف پی) سفید حفاظتی گاؤن پہنے ایمبولینس کا ایک ڈرائیور باسلونا ہوٹل میں داخل ہوتا ہے اور تین نئے ’گاہکوں‘ کی آمد کا اعلان کرتا ہے جو کورونا وائرس کے تین مریض ہیں جنہیں اسپتال سے ڈسچارج کرکے لگژری قرنطینہ میں بھیجا گیا ہے۔ اس ہوٹل کو کلینک میں تبدیل کرنے میں صرف تین دن لگے جس میں عصری سجاوٹ اور ماربل فنشنگ کے ساتھ باتھ رومز کی خصوصیات ہیں۔ماسک اور دستانے پہنے ہوئے ایرنڈا کا کہنا تھا کہ چند مریض کا خیال تھا کہ انہیں اسپتال سے باہر مرنے کیلئے لے جایا گیا ہے، بہت سے لوگ خوفزدہ تھے اور میں نے انہیں یہ سب بھلانے کی کوشش کی۔