آن لائن تعلیم دینے کیلئےیو ٹیوب چینل بھی قائم

April 05, 2020

لاہور(خبر نگار)کورونا وائرس سے سکول بند ہونے کے بعد طلبہ کو آن لائن تعلیم دینے کے لیے محکمہ کی جانب سے کیبل ٹی وی کے بعد یو ٹیوب چینل بھی قائم کردیا گیا ۔ تعلیم گھر کے نام سے قائم چینل میں سکول کے طلبہ کے لیے تعلیمی ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں ۔چینل پر ابتدائی طور پر پہلی سے پانچویں جماعت کے طلبہ کے لیے ویڈیوز رکھی گئی ہیں۔چوبیس گھنٹوں میں 5 ہزار سے زائد لوگوں نے چینل کو سسکرائب کیا ہے ۔اس قبل طلبہ کے لیے کیبل ٹی وی شروع کیا گیا تھا ۔کیبل ٹی وی پر صبح نو سے دوپہر 2 بجے تک پڑھایا جارہا ہے۔