کورونا کو روکنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں: فیاض چوہان

April 05, 2020

پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ حکومت کورونا ووائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

ایک بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں، گراں فروشوں کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

صوبائی وزیرِ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ محکمۂ خوراک پنجاب نے فلور ملز کو گندم کی ترسیل 30 ہزار میٹرک ٹن کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا، پنجاب میں حالات کنٹرول میں ہیں، فیاض چوہان

فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا ہےکہ انصاف امداد پروگرام کے تحت اب تک ڈیڑھ سو کروڑ کی امدادی رقم مستحق افراد میں تقسیم کر دی گئی ہے۔