آپ آف لائن ہیں
اتوار13؍ذیقعد 1441ھ 5؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

انصاف امداد پروگرام سے غریبوں کو ریلیف مل رہا ہے، فیاض چوہان

پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پرعزم طریقے سے انصاف امداد پروگرام کے ذریعے غریب اور نچلے طبقے کو ریلیف دے رہے ہیں۔

ایک بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض چوہان نےکہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے صحت و انصاف کارڈ، احساس پروگرام، انصاف امداد پروگرام نچلے طبقے کو ریلیف دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی سیکٹر کی بحالی کے ریلیف پیکیج سے مزدور طبقہ براہِ راست مستفید ہو گا، اس ریلیف پیکیج سے معاشی سرگرمیوں کی بحالی، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: فیاض چوہان کی چیئرمین بیت المال سے ملاقات

وزیرِ اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں انصاف امداد پروگرام کے تحت ایک لاکھ 70ہزار مستحقین کو مالی امداد دی گئی ہے۔

فیاض چوہان نے اپنے بیان کے ذریعے یہ بھی بتایا ہے کہ صوبے میں اب تک تقریباً 150 کروڑ روپے مستحق افراد میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید