• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، پنجاب میں حالات کنٹرول میں ہیں، فیاض چوہان

پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کاکہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب میں کِٹس اور ویکسین کی تیاری پر ریسرچ جاری ہے، ایک لاکھ 70 ہزار خاندانوں کو زکوٰۃ جاری کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً ایک کروڑ افراد امداد پروگرام کے لیے رجسٹر ہو چکے ہیں۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ حکومت اکیلے کورونا کو شکست نہیں دے سکتی۔

تازہ ترین