سابق ایکسیئن خاران کیخلاف بیڈاایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز

April 06, 2020

کو ئٹہ(خ ن)محکمہ مواصلات وتعمیرات کے اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری نورالامین مینگل کی ہدایت پر سابق ایکسیئن خاران فخرالدین جمالی کو محکمہ کی منظوری کے بغیر مختلف شعبوں کے ترقیاتی منصو بوں کے آغاز ٹھیکیداروں کو پیشگی ادائیگیوں اور دیگر سنگین بے ضابطگیوں پر فور ی طور پر معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف بیڈاایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری کی جانب سے ژوب میں نکاسی آب کے منصوبے کے غیر معیاری کام کا بھی نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایکسئین کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اور ڈرینج سسٹم کو گراکر متعلقہ ٹھیکیدار کے اخراجات پر دوبارہ تعمیر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔