سکھر: قرنطینہ سے 66 مریض صحت یاب

April 06, 2020


سکھر کے قرنطینہ سے66 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر انتظامیہ نے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی، صحت یاب ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

قرنطینہ انتظامیہ کے مطابق قرنطینہ سےصحت یاب ہوکر روانہ ہونے والے 66 افراد کے دو بار ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔

تمام افراد کو تین کوچز کے ذریعے ان کےعلاقوں کی جانب روانہ کیا گیا ہے ان افراد کا تعلق کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، مٹیاری، لاڑکانہ، شکارپور اور گھوٹکی سے ہے۔

تمام افراد کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ متاثرین 14 مارچ کو سکھر قرنطینہ سینٹر پہنچنے والے پہلے 303 زائرین میں شامل تھے۔