کوئٹہ: ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت

April 06, 2020

کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل کے ایک قیدی میںکورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدی کو گزشتہ روز ہی لڑائی جھگڑے کے کیس میںجیل منتقل کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ قیدی کو جیل میں بنائے گئے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیل منتقل کئے گئے تمام قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ کرایا جاتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں نئے آنے والے قیدیوں کو 14 دن آئسولیشن میں بھی رکھتے ہیں۔