فٹبال کلب ڈاکٹر کی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آنے پر خودکشی

April 07, 2020

پیرس (جنگ نیوز) فرانس میں ایک فٹ بال کلب کے ڈاکٹر نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کشی کر لی ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق لیگ ون کے کلب ریمس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریمس برنارڈ گونزا لیز کی موت پر دکھی ہے۔ برنارڈ کی موت پر نہ صرف کلب بلکہ ریمس کے سیکڑوں مرد اور خواتین بھی افسردہ ہیں۔ ڈاکٹر گونزالیز اس کلب کے ساتھ گذشتہ 20 سال سے وابستہ تھے۔