کورونا، برطانوی وزیر اعظم کی حالت تشویشناک، انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل

April 07, 2020

لندن (جنگ نیوز) کورونا وائرس میں مبتلا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حالت تشویشناک ہونےکے بعد انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرلیاگیاہے۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے دفتر 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے ایک ترجمان کے مطابق وزیر اعظم کو ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے اور انہوں نے وزیر خارجہ ڈومنک راب سے کہا ہے کہ وہ ان کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔