بیلجیئم, کورونا سے 24 گھنٹے میں 403 افراد ہلاک

April 07, 2020

بیلجیئم میں کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹے میں 403 افراد ہلاک ہوگئے، اس طرح جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2035 تک جا پہنچی۔

فیڈرل ہیلتھ منسٹری کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں 1384نئے پازیٹیو مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 22194 ہوچکی ہے۔

یہ تعداد 85000 کے قریب لوگوں کے کرونا ٹیسٹ کرنے کے بعد سامنے آئی ہے، کرائسسز سینٹر کے مطابق 314 افراد کو گذشتہ روز اسپتالوں میں داخل کیا گیا ۔

بیلجیئم کے اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 6012 ہے جبکہ 1260 مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر ہیں ۔