آپ آف لائن ہیں
پیر14؍ذیقعد 1441ھ 6؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بیلجیئم، کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1143 ہوگئی

 بیلجیئم میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس 132 افراد کی جان لے گیا اس طرح بیلجیئم میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1143 ہوگئی ہے۔

فیڈرل ہیلتھ منسٹری کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں 3972 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا، جس میں سے 1422 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

بیلجیئم میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 16770 ہوگئی ہے۔

فیڈرل ہیلتھ منسٹری کی جانب سے اطلاعات فراہم کرنے والے کرائسسز سینٹر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں اور اگر ایک چھت کے نیچے قیام پذیر ہیں تو جسمانی قربت سے پرہیز کریں تاکہ ابتک کی محنت ضائع نہ ہو۔

کرائسسز سینٹر کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے  578 نئے مریضوں کو اسپتال پہنچایا گیا، جس کے بعد بیلجیئم بھر کے اسپتالوں میں داخل افراد کی تعداد 5752 ہوگئی ہے ۔

اس سارے عمل کے دوران یہ بات بھی نوٹ کی گئی ہے کہ ہلاک شدگان میں سے 93 فیصد افراد کی عمر 65 سال سے زائد ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید