پرتگال میں پاکستانیوں میں راشن اور کھانے کی تقسیم

April 08, 2020

لزبن( سرفراز فرانسس )پرتگال میں کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستانیوں میں راشن اور کھانا تقسیم کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا - کورونا سے متاثر پاکستانیوں کے لئے قرنطینہ سنیٹر میں کھانا بجھوانے کے ساتھ پرتگال میں مقیم مخیر حضرات اور پاکستانی تنظیموں کے تعاون سے سفارتخانہ پاکستان میں راشن اکھٹا کیا جارہا ہے جو ضرورت مند پاکستانیوں میں فوری تقسیم کردیا جاتا ہے۔ سفارتخانہ پاکستان میں کمیونٹی ہیلپ کاؤنٹر بھی قائم کر دیا گیا ۔پاکستانی تنظیموں کے رہنماسید خالد عباس ،راجہ زاہد اقبال ، محبوب احمد ، راجہ حسنین ، شیخ عمر ، ضیا سید سمیت ایک وفد نے سفیر پاکستان جاوید جلیل خٹک سے سفارتخانہ پاکستان میں ملاقات کی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے موجودہ حالات کے پیش نظر مخیر حضرات کے تعاون سے اب تک کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔