جاپان میں اولمپکس شعلے کی نمائش روک دی گئی

April 08, 2020

ٹوکیو (جنگ نیوز) جاپانی اولمپکس کمیٹی نے گیمز کے شعلے کی نمائش فوری طور پر روک دی ہے ۔ یہ فیصلہ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے بعد کیا گیا ہے۔ اولمپکس شعلہ ان دنوں فوکوشیما میں نمائش کیلئے رکھا گیا تھا۔ عالمی وبا کے سبب اولمپکس ملتوی ہونے کے بعد منتظمین نے عوام میں جذبہ بیدار رکھنے کی غرض سے شعلے کو اپریل کے آخر تک مختلف شہروں میں عوام کے سامنے پیش کرنے کا پروگرام بنایا تھا۔