سالٹ مینجمنٹ کارپوریشن کا قیام عمل میں لایا جائے،ضیاءعباس

April 08, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لئے ملک میں سالٹ مینجمنٹ کارپوریشن کا قیام عمل میں لایا جائے،بھارت ہمارے نمک کو دنیا بھر میں فروخت کر کے اربوں ڈالرز کماتا رہا ہے،پاکستان قدرتی نمک کے ذخائر سے مالا مال ہے ماضی کے حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے بھارت کو کوڑیوں کے بھائو میں نمک بیچا گیا جس سے بھارت نے دوسرے ملکوں کے ساتھ تجارتی فائدہ اٹھایا، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے کہا کہ پاکستان قدرتی ذخائر سے مالا مال ملک ہے مگر بدقسمتی سے ہماری کسی بھی حکومت نے ملک کو معاشی طور پر مضبوط اور بحران سے نکالنے کے لئے ان ذخائر سے درست سمت میں فائدہ نہیں اٹھایا ، انہوں نے بیرونی قرضوں پر بھروسا کر کے ملک کو معاشی طور پر نقصان پہنچایا،سالٹ منیجمنٹ کارپوریشن کے قیام سے پاکستان کو اس شعبے میں بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔