شورکوٹ میں انٹرچینج کے قریب منی ٹرک کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گیا، 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شورکوٹ موٹر وے انٹر چینج کے قریب منی ٹرک کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں منی ٹرک میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق منی ٹرک فیصل آباد سے ملتان کی طرف جا رہا تھا ،
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کو نیندآنے کی وجہ سے پیش آیا۔