حکومت مستحق افراد تک خود پہنچے گی، عثمان ڈار/ ثانیہ نشتر

April 08, 2020

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ مشکل گھڑی میں حکومت مستحق افراد تک خود پہنچے گی۔

وزیرِاعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے عثمان ڈار نے ملاقات کی جس کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی صورتِ حال پر گفتگو کی۔

عمران خان کے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے مزید کہا کہ آئندہ چند دنوں میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹائیگر فورس کو متحرک کر دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا ٹائیگر فورس میں شامل نوجوان انتہائی مستحق اور بے روزگار مزدوروں کی نشاندہی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: ’ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن 7 لاکھ سے تجاوز کرگئی‘

اس موقع پر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ٹائیگر فورس سسٹم میں اندراج سے رہ جانے والے مزدوروں اور دیہاڑی دار افراد تک پہنچے گی۔