• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس کفالت میں خواتین کو 12 ہزار روپے دیں گے، ثانیہ نشتر

وزیر ا عظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس کفالت کے تحت مستحق خواتین کو یکمشت 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا ہے جن کی مدد کے لیے پنجاب سات لاکھ اور سندھ ڈھائی لاکھ اپنے بجٹ میں سے دے گا۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کا کہنا تھا کہ ہنگامی کیش کے لیے شناختی کارڈ نمبر 8171 پر بھیجنا ہے جبکہ ہنگامی کیش مرد کے نام پرجاری کیا جائے گا اور ہنگامی کیش سے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اورکشمیر کے لوگ مستفید ہوں گے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ہنگامی کیش کی فراہمی کے لیے جانچ پڑتال کا مئوثر طریقہ اپنایا گیا ہے، ضلع سطح پر مستحقین کی فہرستیں تیار کرنے کا کہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کی معاونت سے ڈیٹا اکٹھا کررہے ہیں جبکہ ایف بی آر ا ور دیگر اداروں سے معاونت لی جارہی ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ رقم کی ترسیل میں شفافیت کا عمل یقینی بنایا جارہا ہے۔

تازہ ترین