مشکل گھڑی میں انسانیت کی خدمت کریں، یاسر قدیر

April 08, 2020

پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما یاسر قدیر نے کہا ہے کہ اس مصیبت اور مشکل کی گھڑی میں ہم سب کو بلا تفریق نہ صرف ہم وطنوں بلکہ انسانیت کی خدمت کے جذبہ کو اپنانا ہوگا اور اس پر مکمل عملدرآمد کرنا ہو گا۔

جنگ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے یورپ میں بسنے والے پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ آپس میں رابطہ رکھیں اور ایک دوسرے کی ہر ممکنہ امداد کریں، اس ساتھ مخیر حضرات وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اس موذی مرض کے خلاف جہاد کےلئے قائم فنڈ میں بھر پور تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ فرانس میں کورونا وائرس کی وباء کے دوران اموات کا بہت دکھ ہے بڑی کوشش کی کہ ان کی تدفین وطن میں ہو، مگر حالات کے باعث ایسا ممکن نہ ہو سکا اس سلسلہ میں تعاون کرنے والوں کے شکر گزار ہیں۔

پاکستانی کمیونٹی کے جذبات حکومتی اعلیٰ سطح تک پہنچائے مگر حالات کے پیش نظر وہ بے بس نظر آئے اور اکثر دوستوں نے با امر مجبوری اپنے عزیزوں کو یہاں دفن کر دیا اللہ ان مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔