اولمپکس کے نامکمل کوالیفائرز 29 جون تک مکمل ہونگے

April 09, 2020

کراچی (سٹاف رپورٹر) اگلے سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس گیمز کے نامکمل کوالیفائی رائونڈ آئندہ سال29 جون تک مکمل کر لئے جائیں گے، آئی او سی نے تمام فیڈریشنوں کو اپنے نئے شیڈول مرتب کر کے دوماہ تک آئی او سی کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے، اور کہا ہے کہ جو کھلاڑی اولمپکس2020 میں کوالیفائی کرچکے تھے ان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، البتہ آئی او سی کی خواہش ہے کو کھلاڑی کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والے رسائی رائونڈ سے کامیابی حاصل کر سکتے تھے ان کے بارے میں بھی پالیسی میں کچھ نرمی کی جائے۔ باکسنگ کے حوالے سے عمر کے بارے میں پالیسی میں کچھ ردو بدل کا امکان ہے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس نے اعلان کیا کہ کوالیفائی کرنے کے لئے اس کی نئی ونڈو یکم دسمبر سے 29 جون 2021 تک جاری رہے گی۔