نئی دہلی میں کورونا وائرس سے 9؍ افراد ہلاک، 21؍ اہم مقامات مکمل سیل

April 09, 2020

لاہور(خالد محمود خالد)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا وائرس سے 9افراد کی ہلاکت کے بعد21اہم مقامات اور علاقوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دہلی اور ممبئی سمیت کئی شہروں میں گھروں سے باہر جانے کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ماسک نہ پہننے کی صورت میں گرفتاری اور جرمانہ کی سزائیں دی جائیں گی۔ نئی دہلی کے جن علاقوں کو مکمل طور پر بند کیا گیا ہے ان میں جامع مسجد اوربستی نظام الدین اولیا کا علاقہ بھی شامل ہے ۔