مختلف علاقوں سے ضعیف شخص سمیت 2 افراد کی لاشیں ملیں

April 09, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں سے ضعیف شخص سمیت 2 افراد کی لاشیں ملیں ۔تفصیلا ت کے مطابق اسٹیل ٹاون تھا نے کی حدودگلشن حدید فیز3 شاہ نجف امام بارگاہ کےقریب 24 سالہ نامعلوم شخص کی تشدد زدہ جھلسی ہوئی لاش ملی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش تحویل میں لے کر ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا جس کی جیب سے سرنجیں ملی ہیں، تاہم اس کے پاس سے شناخت کے حوالے سے کوءی چیز نہیں ملی ،پولیس نے ضابطے کی کاررواءی کے بعد لاش سرد خانے منتقل کر دی۔