کورونا سے دنیا میں ساڑھے 89 ہزار ہلاکتیں

April 09, 2020

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 89 ہزار 411 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں، 15 لاکھ 29 ہزار 78 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دنیا بھر میں 11 لاکھ 2 ہزار 534 کورونا وائرس کے مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 48 ہزار 200 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 37 ہزار 133 مریض دنیا بھر میں صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے امریکا میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 797 تک چلی گئی، اٹلی میں اموات کی تعداد 17 ہزار 669 ہو گئی۔

اسپین میں آج تک کورونا وائرس سے 15 ہزار 238، فرانس میں 10 ہزار 869 اور برطانیہ میں 7 ہزار 97 اموات ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: دہلی اور ممبئی سمیت کئی شہروں میں ماسک لازمی قرار

کورونا وائرس سے ایران میں 3 ہزار 993، چین میں 3 ہزار 335، نیدرلینڈز میں 2 ہزار 248، جرمنی میں 2 ہزار 349 اور بیلجیئم میں 2 ہزار 523 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔