• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 64 ہو گئی، مزید کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد کنفرم کیسز کی تعداد 4 ہزار 437 ہو گئی۔

ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 64 ہلاکتوں میں سے سندھ میں سب سے زیادہ 21 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ خیبر پختون خوا میں 20 اور پنجاب میں 17 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے اموات 64، مریض 4437
کورونا وائرس کی وباء سے بچنےکے لیے سندھ حکومت کی جانب سے کیے گئے لاک ڈاؤن کے اٹھارہویں روز کھارا در کراچی کی کپڑامارکیٹ میں دکانیں بند ہیں، جبکہ دہاڑی دار مزدور پریشان بیٹھے ہیں (تصویر: سہیل رفیق)

کورونا وائرس سے جنگ لڑتے ہوئے گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک کورونا مریض انتقال کر چکا ہے۔

اب تک پنجاب سب سے زیادہ کورونا کے مریضوں والا صوبہ ہے جہاں 2 ہزار 188 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

سندھ میں 1 ہزار 126، خیبر پختون خوا میں 560، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں 213، 213، اسلام آباد میں 102 اور آزاد کشمیر میں اب تک 33 کورونا کے کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے اموات 64، مریض 4437
کورونا وائرس کی وباء سے بچنےکے لیے سندھ حکومت کی جانب سے کیے گئے لاک ڈاؤن میں کراچی کے شہریوں نے گھروں میں مصروف رہنے کیلئے انڈور گیم لوڈو کا سہارا بھی لیا ہے اور فروخت کرنے والوں کی دال روٹی بھی چل رہی ہے(تصویر: سہیل رفیق)

ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 737 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک پاکستان میں کورونا کے 44 ہزار 896 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے اموات 64، مریض 4437
کورونا وائرس کی وباء سے بچنےکے لیے سندھ حکومت کی جانب سے کیے گئے لاک ڈاؤن کے اٹھارہویں روز ٹرانسپورٹ پر پابندی کی خلاف ورزی پر لیاری کراچی میں پولیس کی جانب سے رکشہ تحویل میں لیے جانے کے بعد ان کے ڈرائیور ککری گراؤنڈ کے باہر قطار لگائے کھڑے ہیں (تصویر: سہیل رفیق)

یہ بھی پڑھیئے: بلوچستان میں کورونا کے 6 نئے کیسز، تعداد 212 ہوگئی

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 3 ہزار 684 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 25 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 689 افراد اب تک اس موذی مرض سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

تازہ ترین