• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی اور ممبئی سمیت کئی شہروں میں ماسک لازمی قرار

بھارتی حکومت نے دارالحکومت نئی دہلی اور ممبئی سمیت بھارت کے سوا ارب سے زائد افراد کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی، مالیاتی مرکز ممبئی اور سب سے زیادہ 20 کروڑ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں ہر شہری کو عوامی مقامات پر ماسک لگانا ضروری ہوگا۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ماسک لگانے سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے میڈیا مشیر نے کہا ہے کہ کاٹن کا کوئی بھی کپڑا جو منہ ڈھانپ سکتا ہو اسے ماسک کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بھارتی وزارت صحت نے ایک ارب تیس کروڑ افراد کو ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا اور ساتھ ہی انہیں ماسک گھروں پر تیار کرنے کی بھی ہدایات جاری کی تھیں۔

تازہ ترین