بین الاقوامی پروازوں کی بندش، ہیموفیلیا کا مریض حسن مشکلات کا شکار

April 09, 2020

بین الاقوامی پروازوں کی بندش، ہیموفیلیا کا مریض حسن مشکلات کا شکار

لاک ڈاؤن اور بین الاقوامی پروازوں کی بندش کے باعث ہیموفیلیا کا مریض حسن مشکلات کا شکار ہے۔

پاکستانی نژاد کنیڈین شہری حسن کی والدہ نے وزیراعظم پاکستان اور کینڈین حکومت سے اپنے بیٹے کی جان بچانے کے لیے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔

حسن خون کی جان لیوا بیماری ہیموفیلیا کے مریض ہیں، انہیں ہفتے میں ایک مرتبہ فیکٹرنائن انجیکشن لگنا لازمی ہے مگر یہ انجکشن کراچی میں کہیں بھی دستیاب نہیں ہے۔

حسن کے اہل خانہ کے مطابق کینیڈین حکومت ہر ہفتے انہیں یہ انجکشن فراہم کرتی ہے۔

حسن دو ہفتے کے لیے پاکستان آئے تھے لیکن لاک ڈاؤن کے باعث چار ہفتے سے واپس نہیں جاسکے، انہیں دو ہفتے سے انجکشن بھی نہیں لگ سکا۔