کورونا سے آگاہی، بولیویا پولیس اہلکاروں کا انوکھا انداز

April 12, 2020

بولیویا پولیس اہلکاروں نے کورونا کاسٹیوم پہن کو عوام کو خبردار کیا

بولیویا پولیس اہلکاروں نے کورونا کاسٹیوم پہن کر لوگوں کو خبردار کیا۔

کورونا وائرس نامی وبا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے اوراس جان لیوا وائرس سے اب تک ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مشکل کی اس گھڑی میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کورونا وائرس کو مات دینے کے لیے میدان میں آگئے ہیں اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بھی آگاہی فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں۔

بولیویا میں کورونا وائرس سے آگاہی دینے کے لیے پولیس اہلکاروں نے منفرد انداز اپنایا اور ’کورونا کاسٹیوم‘ پہن کر سڑکوں پر آگئے اور شہریوں کو کورونا وائرس سے خبردار کیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک 203 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں 1 لاکھ 2 ہزار سے زائد اموات اور17 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 76 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔