پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 99فیصد کمی

April 25, 2020

کراچی(پی پی آئی)پاکستان کا مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 81 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمی سے 60 لاکھ ڈالر رہ گیا جبکہ مارچ 2019 کے 82 کروڑ 30لاکھ ڈالر سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 99فیصد کمی ہوئی۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ٹریڈ سروسز کی مد میں 56 فیصد کمی سے 22کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا جبکہ جولائی 2019 سے مارچ 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد کمی ہوئی۔