حمیمہ ملک کی ورن دھون کو سالگرہ کی مبارکباد

April 25, 2020

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے بھارتی اداکار ورن دھون کو سالگرہ کی مبارکباد دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حمیمہ ملک نے ورن دھون اور بھارتی پروڈیوسر تنوج گرگ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ورن کو سالگرہ کی مبارکباد دی جبکہ تنوج کے لیے لکھا کہ وہ انہیں بہت مِس کررہی ہیں۔

حمیمہ نے ورن کو عاجزی پسند اور حس مزاح میں تیز شخص قرار دیتے ہوئے دعا دی اور سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا کہ ’جُگ جُگ جیو‘

مذکورہ پوسٹ میں ہی انہوں نے معروف بھارتی پروڈیوسر تنوج کے لیے لکھا کہ وہ انہیں بہت یاد کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حمیمہ ملک انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرچکی ہیں جس میں وہ اپنی بہن دُعا ملک کے ہمراہ ’تو جو روٹھا تو کون ہنسے گا‘ گانا گا کر بھارتی پروڈیوسر تنوج گرگ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کر رہی تھیں۔

اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں بھارتی پروڈیوسر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو میرے دوست۔‘